امریکی ٹی وی چینل پر اسرائیل کو امریکی مالی امداد سے متعلق نشر کیا جانے والا اشتہار ہٹوا دیا گیا

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی پر اسرائیل کے لیے امریکی مالی امداد سے متعلق دکھایا جانے والا اشتہار ہٹوا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھینکس گیونگ کے موقع پر نشر ہونے والے اشتہار میں امریکی اور فلسطینی بچیوں کی زندگی کا موازنہ کیا گیا ہے۔
اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک امریکی بچی 1 سال محنت کر کے سائیکل خریدنے کے لیے 400 ڈالر جمع کرتی ہے۔
امریکی عوام کی اکثریت فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حق میں، سروے
دوسری جانب پھر غزہ کی ایک بچی دکھائی جاتی ہے جس کی ایک ٹانگ نہیں، جو بیساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے۔
اشتہار میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت ہر سیکنڈ میں اسرائیل کو امریکی ٹیکس دہندگان کے 400 ڈالر دیتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ