ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا امریکی ناکابندی ناکام بنانے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان

ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکابندی توڑ دی گئی ہے اور دشمن اس حقیقت سے آگاہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ امریکی ناکابندی میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں۔
ایران ہر اس مقام کو نشانہ بنائے گا جہاں سے جارحیت ہوگی: ایرانی فوجی جنرل کی دھمکی
شہرام ایرانی نے کہا کہ ناکابندی کا لفظ دشمن کی لغت سے ہمیشہ کے لیے مٹا دیا جائے گا۔ جب تک دشمن ایرانی قوم کی طاقت تسلیم نہیں کرلیتا، آبنائے ہرمز بند رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ دشمن کو عظیم اور قابلِ فخر ایرانی قوم کا احترام کرنا ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ