کراچی میں عمارت گری، 5 دن بعد بھی ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوا: منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سانحہ ایڈمن سوسائٹی پیش آیا، 5 دن بعد بھی ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوا۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ملبے سے 15 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔
منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے اور یہ غیر قانونی عمارتیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ناک کے نیچے بن رہی ہیں۔
منعم ظفر خان نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی ذمہ داری کا حلف اُٹھا لیا
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو معطل کر دیا جاتا ہے پھر وہ دوبارہ بحال ہو جاتے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا ہے کہ قابض ٹاؤن چیئرمین کی سرپرستی میں غیر قانونی عمارتیں بنیں، ہم خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ