ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، فائنل میں پاکستان شاہینز کا سری لنکا اے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشین کرکٹ کونسل کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوحہ کے ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ