کراچی میں 29 نومبر کا احتجاج، ٹریفک پولیس پلان سامنے آگیا

کراچی ٹریفک پولیس نے 29 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں کل ایک جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ پہنچے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے باعث پی آئی ڈی سی روڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ کے ساتھ عبداللہ ہارون روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک دباؤ کا امکان ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی، ایم اے جناح روڈ سے آنے والے شہری فوارہ چوک کے بجائے متبادل راستے اختیار کریں۔
اعلامیے کے مطابق ایم آر کیانی روڈ سے سرور شہید روڈ، عبداللہ ہارون، لکی اسٹار کا راستہ استعمال کیا جائے، ڈی آئی جی آفس سے صدر، زینب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے متبادل راستے اختیار کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ سے کینٹ اسٹیشن جانے والے شہری متبادل راستے اختیار کریں جبکہ کھجور چوک سے فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کلفٹن، ڈی ایچ اے سے زینب مارکیٹ یا ریگل چوک جانے والے میٹرول پول سے کلب روڈ، پی آئی ڈی سی، شاہین کمپلیکس کا راستہ استعمال کریں۔
اعلامیے کے مطابق کلفٹن، ڈی ایچ اے سےریگل چوک جانے والے میٹروپول سے سروسز میس، داود پوتا روڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صدرسے کینٹ جانے والے زیب النساء اسٹریٹ،ایٹریم لائٹ سگنل، لکی اسٹار، داؤد پوتا روڈ، مہران انڈر پاس استعمال کریں۔
اعلامیے کے مطابق کھجور چوک سے براستہ ایوان صدر روڈ فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو آرٹلری میدان تھانے سے ایم آر کیانی چوک بھیجا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ