ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نوجوان فائٹر محمد جواد نے پاکستان کا نام روشن کردیا

تازہ ترین
نوجوان فائٹر محمد جواد نے پاکستان کا نام روشن کردیا

پاکستان کے نوجوان فائٹر محمد جواد نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کردیا۔

آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں محمد جواد نے انڈر ففٹین کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

باکو میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد جواد نے روس، قازقستان اور میزبان آذربائیجان کے فائٹرز کو شکست دے کر انڈر ففٹین پینکریشن کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

محمد جواد رواں برس انڈر سکسٹین ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا کے تقریباً 35 ممالک کے 1 ہزار کھلاڑی شریک ہیں، پاکستان کے 3 فائٹرز مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے محمد جواد کی کامیابی کو پاکستان میں کھیل کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ