نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کی کامیاب سرجری، اسپتال سے ڈسچارچ

فوٹو: امریکی میڈیا
امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایڑی کے پٹھے کی سرجری کامیاب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ ظہران ممدانی رواں ماہ صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، اس دوران ان کی ایڑیوں پر چوٹ آئی تھی۔
ممدانی نے 20 نومبر کو سٹی ہال میں نیوز کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ میدان میں اترنے کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے گول کیا، تاہم وہ یہ بھول گئے کہ ان کی عمر 35 سال ہے، جس کے کچھ دیر بعد ان کی ایڑیاں پھٹ گئی۔
ظہران ممدانی نے پہلی تقریر میں جواہر لال نہرو کی تقریر سے اقتباس پڑھا
انہوں نے اس چوٹ کی وجہ مناسب وارم اَپ اور جسمانی ورزش نہ کرنے کو قرار دیا تھا۔ تاہم میئر نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی ٹیم نے صحافیوں کی ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔
میئر کے پریس سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ سرجری کامیاب رہی ہے اور ظہران ممدانی کی مکمل صحت یابی کی توقع ہے۔ انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔
نیتن یاہو کی نیو یارک آمد پر گرفتاری سے متعلق مشاورت جاری ہے، ظہران ممدانی
سٹی ہال نے میئر کی رازداری کا حوالہ دیتے ہوئے اس اسپتال کا نام بتانے سے انکار کیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔
ممدانی نے رواں ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ سرجری کے بعد چند روز تک آرام کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ ان کی زندگی کی پہلی سرجری ہے اور وہ اس حوالے سے خوفزدہ ہیں۔
سٹی ہال کے مطابق ممدانی ہفتے اور اتوار کو کسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے، جبکہ پیر سے ان کا دوبارہ کام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ