ایم کیو ایم خیراتی مینڈیٹ پر اترانا بند کرے، سمعتا افضال

سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خیراتی مینڈیٹ پر اترانا بند کرے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سمعتا افضال نے کہا کہ متحدہ پاکستان کچھ بھی کرلے، بانی ایم کیو ایم کی پیروی پر مبنی سیاست اب نہیں چلے گی۔
بینظیر کی شہادت پر کراچی میں 3 دن آگ و خون کا کھیل کھیلا گیا، مصطفیٰ کمال
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم خیراتی مینڈیٹ پر اترانا بند کرے، کراچی کسی کی جاگیر نہیں، متحدہ کوئی سیاسی جماعت نہیں مخصوص مفادات کے گرد جمع عناصر کا گروہ ہے۔
سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ کھالوں کے لیے عوام کو جنازے دینے والی جماعت آج امن کا درس دے رہی ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو یہ خوش فہمی چھوڑ دینی چاہیے کہ عوام اس کا ماضی بھول چکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ