لاہور: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، مبینہ قتل میں ملوث مرد، خاتون گرفتار

علامتی تصویر۔
لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی کی وجہ سے مبینہ قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے بےہوش شخص کو اسپتال منتقل کرنے کےلیے ٹیکسی بک کروائی، شان بھٹی چوک پر پہنچ کر ملزمان نے بےہوش شخص کو گاڑی سے اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے مشکوک صورتحال بھانپ کر 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق موقع پر پہنچے تو پتہ چلا وہ بےہوش شخص نہیں لاش تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی قابلِ تحسین ہے مشکوک سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ