ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بصرہ: بجلی گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی

تازہ ترین
بصرہ: بجلی گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی

عراقی شہر بصرہ میں بجلی گھر کے گیس اسٹیشن پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد بجلی گھر پر کام روک دیا گیا، فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق آگ سے قریبی مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے آگ لگنے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی ابھی نہیں بتائی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ