ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دشمن ہمیں جُھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا: ایرانی صدر

تازہ ترین
دشمن ہمیں جُھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان—فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ ہمیں جُھکا لے گا لیکن دشمن یہ خواب ہی دیکھتا رہے گا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں کاروباری افراد سے ملاقات میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمیں مشکلات درپیش ہیں لیکن ہم اپنے مضبوط عزم سے ان پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے شرپسندوں کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کے ارادے کامیاب نہیں ہونے دیے۔

معاشی دباؤ ایران پر حقیقی انداز میں اثر انداز ہوا ہے: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ سے دنیا کے تمام براعظم دباؤ میں آ گئے ہیں اور دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں ایرانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے مارکیٹ کو بہت اچھا سنبھالا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ