ہفتہ، 21 نومبر، 2026 · 12 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بنگلا دیش: شیخ حسینہ کی واپسی کے اعلان پر ہنگامے، 4 افراد ہلاک، درجنوں مقامات نذرِ آتش

تازہ ترین
بنگلا دیش: شیخ حسینہ کی واپسی کے اعلان پر ہنگامے، 4 افراد ہلاک، درجنوں مقامات نذرِ آتش

بنگلا دیش میں سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے اعلانات کے بعد کشیدگی اور ہنگامہ آرائی میں شدت آ گئی جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سے 19 نومبر کے دوران بنگلا دیش کے 12 اضلاع میں پُرتشدد واقعات، جھڑپوں، آتش زنی اور بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

مظاہرین نے پولیس اسٹیشنز، سیاسی رہنماؤں کے گھروں، سرکاری دفاتر، گاڑیوں، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، مالیاتی اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا۔

شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل محمد یونس کا آبائی گھر نذرِ آتش

چٹاگانگ میں سابق عبوری رہنما اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی 18 گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 74 گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر 78 دیسی بم دھماکے ہوئے۔

ڈھاکا پولیس کے ترجمان کے مطابق عوامی لیگ اور اس سے وابستہ گروہوں کے 71 ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت نے ملک میں جاری تشدد کا ذمے دار عوامی لیگ کے رہنماؤں کو قرار دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ