عمان میں آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ عمان کے شمال میں آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک آئل ٹینکر کے پچھلے حصے پر نامعلوم پروجیکٹائل آ کر لگا۔
واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 11 ناٹیکل میل شمال میں پیش آیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحول پر پڑنے والے اثرات کی رپورٹ نہیں ملی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ