ساہیوال: اٹلی بھیجنے کیلئے شہری کو لاکھوں روپے کا جھانسہ دینے والا ملزم گرفتار

اٹلی بھیجنے کے لیے شہری کو لاکھوں روپے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق ملزم ارمان اور اس کے ساتھیوں نے شہری سے 16 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ساہیوال: شہری کو بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے لینے والے 3 ملزمان گرفتار
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ