جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عالمی استحکام کے لیے امریکا، روس اور چین کا تعمیری تعاون ضروری ہے: ولادیمیر پیوٹن

تازہ ترین
عالمی استحکام کے لیے امریکا، روس اور چین کا تعمیری تعاون ضروری ہے: ولادیمیر پیوٹن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن---فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ عالمی استحکام کے لیے امریکا، روس اور چین کا تعمیری تعاون ضروری ہے، تینوں ممالک مل کر عالمی استحکام مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ عالمی اور علاقائی تعلقات سمیت توانائی کے تحفظ پر بھی بات ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اور روسی صدور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک پر خصوصی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

اپیک اجلاس: چینی صدر کے خطاب کے دوران ٹرمپ اونگھتے دکھائی دیے

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں رہنما اکثر اختلافات رکھنے والے ممالک کے سربراہان سے بات چیت سے گریز کرتے رہے ہیں، مواقع ٹھکرا کر کبھی امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ 3 ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے کی منفرد حیثیت رکھتے ہیں، دنیا کو درپیش تمام اہم مسائل پر بات چیت کی جائے گی، کچھ دیر قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین کے معاملے پر گفتگو کی ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت کو بھی کنٹرول سے باہر قرار دیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ