جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

روس، امریکا، چین کو جوہری جنگ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے: شی جن پنگ

تازہ ترین
روس، امریکا، چین کو جوہری جنگ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ—فائل فوٹو

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ روس، امریکا اور چین کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی اور روسی صدور سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، پُرامن طریقے سے بقائے باہمی کے اصول پر رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے، جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تباہ کر کے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا تعمیر کرنی چاہیے۔

ٹرمپ، پیوٹن اور شی جن پنگ کی تاریخی ملاقات، ایجنڈے میں کون سے اہم معاملات شامل؟

شی جن پنگ نے کہا کہ تینوں ممالک عالمی توانائی کی سپلائی چین کے استحکام کے تحفظ کے لیے رابطوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں، جوہری جنگ کبھی نہیں جیتی جا سکتی اور اسے ہرگز نہیں لڑا جانا چاہیے، جوہری جنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کو سرد جنگ کی ذہنیت ترک کر دینی چاہیے، تینوں ممالک کو تعلقات منقطع کرنے اور سپلائی چین توڑنے کی پالیسی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ تنازعات میں شامل فریقین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور تنازعات کو سیاسی طور پر حل کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو حساس معاملات پر ایک دوسرے کی بنیادی حدود کو پار نہیں کرنا چاہیے، اعلیٰ سطح کے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے چاہئیں، بحران کے وقت رابطے کا نظام قائم کرنا چاہیے، ایک دوسرے کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ