جمعرات، 19 نومبر، 2026 · 10 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کینیڈا: پاکستانی نژاد عاصمہ ملک 16 برس میں سٹی کونسل کی پہلی نئی اسپیکر منتخب

تازہ ترین
کینیڈا: پاکستانی نژاد عاصمہ ملک 16 برس میں سٹی کونسل کی پہلی نئی اسپیکر منتخب

پاکستانی نژاد کینیڈین عاصمہ ملک — فائل فوٹو

کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کی سٹی کونسل نے پاکستانی نژاد کینیڈین عاصمہ ملک کو اگلے 4 سال کے لیے نیا اسپیکر منتخب کر لیا۔

عاصمہ ملک ٹورنٹو کے علاقے سپڈائنا فورٹ یارک کے وارڈ سے دوسری مرتبہ کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔

انہیں سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں اسپیکر ہی منتخب کر لیا گیا، یہ عہدہ 16 برس کے بعد خالی ہوا تھا۔

کینیڈا: پاکستانی نژاد ذیشان حامد صوبائی وزیرِ سیاحت و ثقافت مقرر

عاصمہ ملک نے اس منصب پر سابقہ کونسلر فرانسس ننزیاتا کی جگہ لی ہے جو 2010ء سے سٹی کونسل کی اسپیکر تھیں۔

عاصمہ ملک نے اپنے انتخاب کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں گزشتہ 16 برسوں میں سٹی کونسل کی پہلی نئی اسپیکر ہوں اور اس ذمے داری کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ سٹی کونسل کی کارروائی منصفانہ اور مؤثر انداز میں انجام پائے۔

اسپیکر کی حیثیت سے عاصمہ ملک سٹی کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گی۔ سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں دوبارہ منتخب ہونے والی میئر اولیویا چاؤ اور کونسل اراکین نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ