کیٹ مڈلٹن کا سرخ انارکلی میں دیسی انداز میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے دورۂ بھارت کے دوران اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے ایک بار پھر دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کر لی۔
کیٹ مڈلٹن نے 17 نومبر کو ممبئی میں منعقد ہونے والے چھٹے سالانہ ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں بھارتی فیشن ڈیزائنر ماہیما مہاجن کی تیار کردہ سرخ رنگ کی شاہانہ انارکلی زیب تن کر کے شرکت کی۔
سرخ رنگ کی اس انارکلی پر سبز اور سنہری رنگوں کے امتزاج کی نفیس کڑھائی اور شیشے کے موتیوں سے خوبصورت نقش و نگار بنائے گئے تھے۔
شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
کیٹ مڈلٹن نے اپنے لباس کے ساتھ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی زمرد اور ہیروں سے مزین خوبصورت شاہی جیولری بھی پہنی۔
یہ جیولری شاہی خاندان کے قیمتی مجموعے کا حصّہ ہے اور ملکہ الزبتھ بھی انہیں مختلف اہم تقریبات میں پہنا کرتی تھیں۔
شہزادہ ولیم شہزادی کیٹ مڈلٹن کیلئے رکشہ ڈرائیور بن گئے
کیٹ مڈلٹن نے اپنے بالوں کو ڈھیلا باندھ کر کُھلا چھوڑ دیا جبکہ سرخ رنگ کا کلچ بھی ان کے لباس سے ہم آہنگ تھا۔
برطانوی شہزادی کی اس دیسی انداز تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے آخری مرتبہ 2022ء میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس سال ممبئی میں ہونے والی تقریب میں ان کی شرکت 4 سال بعد ایونٹ میں واپسی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ