پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

متحدہ عرب امارات شروع ہی سے ایران کیخلاف امریکی جنگ کا مخالف رہا ہے: انور قرقاش

تازہ ترین
متحدہ عرب امارات شروع ہی سے ایران کیخلاف امریکی جنگ کا مخالف رہا ہے: انور قرقاش

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم کے مشیر اعلیٰ انور قرقاش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو طویل عرصے تک غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ابوظبی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع سیاسی معاہدہ طے پانا مشکل دکھائی دے رہا ہے، ہمیں ایک طویل غیر یقینی دور کے لیے تیار رہنا چاہیے، خطے میں کسی فیصلہ کن حل یا مستحکم علاقائی نظام کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات شروع ہی سے ایران کے خلاف امریکی جنگ کا مخالف رہا ہے، جبکہ اس جنگ کے اثرات طویل عرصے تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

انور قرقاش کے مطابق متحدہ عرب امارات کو ایران سمیت دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار رکھنے ہوں گے، بعض سفارتی رابطے مجبوری کے تحت باہمی مفادات اور لین دین کی بنیاد پر بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بین الاقوامی سلامتی کے شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ