لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین مہمان خصوصی تھے۔
پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
مہمان خصوصی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا آج 149 واں یوم پیدائش
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ