پیر، 9 نومبر، 2026 · 30 جمادی الاول، 1448 ہجری

وزیر اعظم کی راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو مبارکباد

تازہ ترین
وزیر اعظم کی راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگی امیدواروں راشد بشیر ورک اور اسد حنیف کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر اعتماد کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کامیابی نواز شریف کی قیادت، کارکنوں کی محنت اور عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں کامیابی میں اہم کردار رکھتی ہیں، خدمت، ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ