اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

مسلم سینیٹر عبدالرحمان السید کی 19 سال پرانی ویڈیو وائرل

تازہ ترین
مسلم سینیٹر عبدالرحمان السید کی 19 سال پرانی ویڈیو وائرل

فوٹو: فائل

امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان سینیٹر عبدالرحمان السید کی 19 سال پرانی مشی گن یونی ورسٹی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اس وقت بھی عبدالرحمان السید نے طلبہ کو انسانیت کے لیے رحم دلی، ہمدردی اور محبت کا پیغام دیا تھا۔

2007 کی اس تقریب میں سابق صدر بل کلنٹن نے بھی عبدالرحمان السید کی تقریر کو سراہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوان کا اتحاد و یکجہتی کا پیغام تہذیبوں کے تصادم پر یقین رکھنے والے لوگوں تک پہنچنے کی خواہش کا ظاہر کرتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ