اسلام آباد: 9 نومبر سے اہم سفارتی سرگرمیاں، مختلف ممالک کے وفود پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع

پاکستان میں 9 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے میں اہم سفارتی سرگرمیاں ہوں گی اور مختلف ممالک سے اہم وفود پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف منگل کو ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ انطالیہ میں کوپ 31 کی لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے۔
اسی طرح اسلام آباد میں تین اہم بین الاقوامی سرگرمیاں شیڈول ہیں جبکہ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا جس میں عالمی سیکیورٹی ماہرین شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں منرل سمٹ بھی منعقد ہوگی، جس میں مختلف ممالک کی حکومتی شخصیات اور ماہرین شریک ہوں گے۔
15 نومبر کو ای سی او (اقتصادی تعاون تنظیم) رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ ترکیے، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں اقتصادی تعاون تنظیم کی رکن ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ