Browsing Category
Urdunews
10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 373 ارب سے زائد اخراجات
وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 373 ارب 9 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔جولائی تا اپریل 609 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی…
پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ مردم شماری پر سوال اٹھادیا، یہ بھی کہا کہ پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی موجودہ مردم شماری کے مطابق 3…
لنکا پریمیئر لیگ: تین پاکستانی کرکٹرز کا نیلامی سے قبل ہی معاہدہ
سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں تین پاکستانی کرکٹرز کا آکشن سے قبل ہی معاہدہ ہوگیا۔ اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کولمبو اسٹارز کے ساتھ معاہدہ…
ایک اور برطانوی فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اس سال ہونیوالے اہم ایونٹس کےلیے ایک اور برطانوی فٹبالر کی خدمات حاصل کرلیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سے ابھر کر آنے والے گرمسبی ٹاؤن کے اوٹس خان پاکستان کی نمائندگی کےلیے کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں۔…
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ…
سپریم کورٹ نے آڈٹ نہیں کرانا تو آئین پھاڑ کر پھینک دیں، نور عالم خان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی اجلاس کے دوران نورعالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آڈٹ نہیں کرانا تو آئین پاکستان کو پھاڑ کر پھینک…
عون چوہدری کی خدیجہ شاہ کیلئے کوششوں کی تردید
پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عون چوہدری نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کی تردید کردی۔ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ میں نے خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے کسی قسم کی کوشش نہیں کی، مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد…
25 مئی، یومِ تکریم شہداء پر عام تعطیل ہے یا نہیں؟
وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریم شہدا بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یومِ تکریم شہدا پر سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور وزیراعظم شہباز شریف خود بھی ریلی کی قیادت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 مئی کو یومِ…
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار…
ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔وہ ان تصاویر میں ہلکے…
بھارت مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری سے کیوں ڈرتا ہے؟ بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے تو مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری سے کیوں ڈرتا ہے؟ ضلع باغ آزاد کشمیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ باغ کے عوام نے مودی کی جی ٹوئنٹی…
وائٹ ہاؤس کے بیریئر سے ٹرک کی ٹکر، ڈرائیور گرفتار، نازی پارٹی کا جھنڈا برآمد
امریکی سیکرٹ سروس نے پیر کی رات وائٹ ہاؤس سے ٹکرانے والے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ٹرک کے اندر سے نازی پارٹی کا جھنڈا بھی برآمد کیا گیا، یہ ٹرک وائٹ ہاؤس کے سامنے لفایٹ اسکوائر کے بیریئر سے ٹکرا گیا تھا۔سیکرٹ سروس کے چیف آف…
فیاض چوہان کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع
سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا امکان ہے۔فیاض چوہان کی جانب سے کچھ دیر میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔فیاض الحسن چوہان کو آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کیا گیا…
25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رہیں گے
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان کے موقع پر اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ…
اسلام آباد ہائیکورٹ، نیب کیس میں شہزاد اکبر کی طلبی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ بے ضابطگی کے قومی احتساب بیورو (نیب) کیس میں شہزاد اکبر کی طلبی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی۔ شہزاد اکبر کے وکیل…
شیریں مزاری کی پی ٹی آئی سے کنارہ کشی، سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نا صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلکہ سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ وہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس…
امریکا: راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی شاندار پرفارمنس، میلہ لوٹ لیا
استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے گزشتہ روز امریکا کی ریاست ہیوسٹن میں دادا استاد نصرت فتح علی خان کا گایا…
نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لایا جائے، جاوید لطیف
وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لایا جائے تو پاکستان ان سازشوں سے نکل سکتا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے واپس آنے سے ہی پاکستان ترقی کی نئی راہوں…
متعدد ملکوں کی افغانستان کے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
ترجمان افغان وزارت کان کنی و پیٹرولیم ہمایوں افغان نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں نے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایک بیان میں ہمایوں افغان نے کہا کہ چین لیتھیم ذخائر میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ترجمان کا…
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا۔فیاض چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز…