منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب سے اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

وہ ان تصاویر میں ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انسپیریشن آف اے جنریشن‘ کا ایوارڈ دینے کے لیے فیمینا انڈیا کا شکریہ۔

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکبادیں موصول ہونے کے ساتھ ساتھ خوش لباس ہونے پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

کھیلوں کی دنیا کی اس مشہور شخصیت کے انداز اور لباس کے شاندار انتخاب کو اندرون اور بیرون ملک بہت پسند کیا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا رٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر ہی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

وہ اکثر ہی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور اب کافی عرصے سے اس مقبول جوڑی  کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ 

کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک 4 سالہ بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.