جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

متعدد ملکوں کی افغانستان کے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ترجمان افغان وزارت کان کنی و پیٹرولیم ہمایوں افغان نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں نے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ایک بیان میں ہمایوں افغان نے کہا کہ چین لیتھیم ذخائر میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان لیتھیم ذخائر رکھنے والے بڑے ملکوں میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنڑ، نورستان، ہلمند صوبوں میں لیتھیم ذخائر بڑے پیمانے پر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.