جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بینچ کرے گا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیر آئینی، غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

آڈیو لیکس کمیشن نے مبینہ آڈیوز سے جڑی 4 شخصیات عابد زبیری، خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ، صحافی عبدالقیوم صدیقی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کو کل طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آڈیو لیکس کے معاملے پر تحقیقات کے لیے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہیں جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ارکان میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.