جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

امریکا: راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی شاندار پرفارمنس، میلہ لوٹ لیا

استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔

سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے گزشتہ روز امریکا کی ریاست ہیوسٹن میں دادا استاد نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا مشہور گیت ’کسی دا یار نہ وچھڑے‘ اپنی آواز میں گا کر محفل لوٹ لی۔

ہیوسٹن کے این آر جی ارینا میں شاہ زمان نے موسیقی کے ایسے راگ چھیڑے کہ سب جھوم اٹھے اور خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

باپ بیٹے کی پرفارمنس اور سریلے گیتوں کا جادو تا دیر چلتا رہا۔

یاد رہے کہ شاہ زمان نے اس سے قبل واشنگٹن میں بھی اپنی منفرد گائیکی کا رنگ جمادیا تھا۔

استاد راحت فتح علی خان گزشتہ ایک ماہ سے امریکا کے دورے پر ہیں اور وہاں منعقدہ کنسرٹس میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.