اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر بابر اعوان لندن چلے گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان آج دن 1 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہوئے۔

بابر اعوان عمران خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور ان کے قانونی مشیر بھی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، جلد واپس آجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.