اتوار 7؍ذیقعد 1444ھ28؍مئی 2023ء

پاناما لیکس ،پنڈورا بکس میں لبرل جماعتیں ،بیورو کریٹس ،جرنیل شامل ہیں، سراج الحق

کرک:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانا ہے تو اسلام اور جمہوریت پر عمل کرنا ہو گا،پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی ناکام ہو گئی ہیں ،ان ہی جماعتوں کی قیادت سیاسی ،معاشی ،آئینی ،اخلاقی بحران کی ذمہ دار ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ ملکی مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی کی سیاست آئین کی بالا دستی کے لیے نہیں بلکہ ذاتی اور خاندانی بالا دستی کے لیے ہے ،تینوں پارٹیوں نے عدالتوں ،نیب کو یرغمال بنایا ،قومی اسمبلی میں قومی مفادات پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ۔پاکستان میں آج عد ل و انصاف نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ  ملک کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانویت ،انتہا پسندی ،معیشت کی تباہی کی دلدل میں پھنسا دیا گیا  ہے،قیام پاکستان کی بنیادوں میں مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں ،اکابرین کے شہیدوں کا خون ہے۔

انھوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہو سکا ہے اور عدالتوں میں انگریز کا قانون چل رہا ہے، سودی نظام نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، ملک کی موجودہ غیر یقینی صورتحال پر ہر ذی شعور پاکستان پریشان ہے ۔

  سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا۔ملک کو مضبوط بنانا ہے تو اسلام اور جمہوریت پر عمل کرنا ہو گا 75 سالوں میں نا حقیقی اسلامی نظام آیا اور نہ ہی حقیقی جمہوریت قوم کو ملی۔

 انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم ،پیپلز پارٹی کی سیاست آئین کی بالا دستی کے لیے نہیں بلکہ ذاتی اور خاندانی بالا دستی کے لیے ہے ،تینوں پارٹیوں نے عدالتوں ،نیب کو یرغمال بنایا ،قومی اسمبلی میں قومی مفادات پر کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ۔پاکستان میں آج عد ل و انصاف نہیں ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس ،پنڈورا بکس میں سب جماعتیں ،بیورو کریٹس ،جرنیل شامل ہیں مگر جماعت اسلامی کا نام نہیں ہے  ہمیں اللہ تعالیٰ نے اقتدار سے نوازا تو جماعت اسلامی کی حکومت کرپٹ حکمرانوں سے قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کرے گی کیونکہ انہی کرپٹ اشرافیہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی لعنت میں پھنسادیا ہے۔ملک کے زرمبادلہ آنے میں نمک کے برابر بھی نہیں رہے جبکہ انہی حکمرانوں کی  جائیداوں ،کارخانوں،فیکٹریوں،بنک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.