ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

تحریکِ انصاف حقیقی کے نام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

سابق پی ٹی آئی رہنما راؤ یاسر نے تحریکِ انصاف حقیقی کےنام سے پارٹی رجسٹر کرانے کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کر دی۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے ارکان الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے نئی پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست دائر کی۔

گزشتہ روز تحریکِ انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سخت سزا ملنی چاہے، عمران خان نے نوجوانوں کو خواب دکھائے، ایسے لوگوں کو ساتھ لے کر چلوں گا جو ملک کے ساتھ مخلص ہوں گے۔

راؤ یاسر نے مزید کہا کہ جیلوں میں موجود بے گناہ کارکنوں کو ان کی اپنی جماعت میں شمولیت دوں گا، جیلوں میں قید بے گناہ افراد کے لیے مہم چلاؤں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی، نشان الاٹ کرا کے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا، نوجوان پاکستان تحریکِ انصاف حقیقی کا ساتھ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.