جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

امریکا: راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کی شاندار پرفارمنس، میلہ لوٹ لیا

استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے گزشتہ روز امریکا کی ریاست ہیوسٹن میں دادا استاد نصرت فتح علی خان کا گایا…

نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لایا جائے، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لایا جائے تو پاکستان ان سازشوں سے نکل سکتا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کے واپس آنے سے ہی پاکستان ترقی کی نئی راہوں…

متعدد ملکوں کی افغانستان کے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

ترجمان افغان وزارت کان کنی و پیٹرولیم ہمایوں افغان نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں نے لیتھیم ذخائر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایک بیان میں ہمایوں افغان نے کہا کہ چین لیتھیم ذخائر میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔ترجمان کا…

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات موصول ہونے کے بعد فیاض چوہان کو رہا کیا گیا۔فیاض چوہان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز…

جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی رکھے جا رہے…

لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے، خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر رد عمل ہو گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے…

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء کے گھروں پر چھاپے

پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے سوات کے بیشتر سابق ایم پی ایز نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق…

عبدالرزاق خان نیازی نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کردیا

خانیوال سے تحریک انصاف کے رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کردیا۔عبدالرزاق خان نیازی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے…

مسرت اور جمشید چیمہ سے پارٹی زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسرت اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال…

وزیراعظم کو بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف کو مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاریوں پر معاشی ٹیم نے بریفنگ دی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہیں آمدن اور محصولات پر نظرثانی شدہ اور اگلے سال کے…

نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ…

ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس، پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کا جواب 30 مئی تک جمع کرائیں۔ پی ٹی…

پنجاب حکومت کی اے ٹی سی جج اعجاز احمد کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید

پنجاب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی۔جاری کیے گئے بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف کوئی ریفرنس دائر…

ملتان سے بھی حج پرواز کا آغاز

ملتان سے بھی حج پرواز کا آغاز ہو گیا، ملتان ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج صبح 10 بج کر 10 منٹ پر مدینہ روانہ ہوئی، پرواز پی کے 715 پر 326 حجاج سوار تھے۔ اس سلسلے میں ملتان ایئر پورٹ پر حجاج کو الوداع کرنے کی تقریب منعقد…

گندم نکالنے کے بعد تھریشر کا ایک اور بہترین مقصد کیلئے استعمال

گندم کی کھڑی فصل کو کاٹنے کے بعد گیہوں نکالنے کے لیے تھریشر کا استعمال ماضی قریب کی جدیدیت تھی تاہم اب پاکستان میں بھی اس کا استعمال کم کیا جا رہا ہے کیونکہ اب جدید مشینیں گندم ہاتھ کے ہاتھ نکال کر بوریوں میں بھی پیک کر دیتی ہیں۔ان جدید…

نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے مالی سال2023-24 کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل نے آمدن پر سپر ٹیکس برقرار رکھنے کی مخالفت کردی۔پاکستان بزنس کونسل کا…

صوبوں کو جیلوں کی حالتِ زار پر رپورٹس ہائیکورٹس بھجوانے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی جیلوں کی حالتِ زار سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے صوبوں کو اس حوالے سے رپورٹس متعلقہ ہائی کورٹس بھجوانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کا جسٹس…

عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے، سعد رضوی

سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے۔تحریکِ لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملے کیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سعد رضوی…

ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی خسارے کا سامنا، ملازمین تنخواہوں سے محروم

ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی خسارے کا سامنا ہے، ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ریڈیو ملازمین کو اپریل کی تنخواہ نہیں ملی جبکہ مئی اور جون کی تنخواہیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ریڈیو پاکستان کے پاس ملازمین…

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، وکیل ملک محمد ریاض

جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد ریاض نے کہا کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں۔اس سے قبل اسی…