جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

فیاض چوہان کے الزامات کے شواہد ملے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کے الزامات کے شواہد ملے تو تحریک انصاف پر پابندی لگ سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں…

عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے کون کون دیتا تھا؟ فیاض چوہان نے نام بتادیے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام بتادیے۔جہلم کی جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی میں نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری، شہباز گل، عالیہ حمزہ،…

عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا، فیصل واوڈا کا الزام

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کی پیٹھ میں خنجر…

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سپورٹر خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس میں…

شاہ محمود، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

سینٹرل جیل اڈیالہ میں تھری ایم پی او کے تحت نظربند پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کو عدالتی احکامات کی روشنی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا لیکن جیل کے باہر سے…

کہاں ہیں وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے، حافظ حمداللّٰہ

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر ردِ عمل سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہے وہ کپتان جو ایک دن میں کئی وکٹیں گراتے تھے؟ آج…

کراچی: منگھوپیر زیبو گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر زیبو گوٹھ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام  کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات جاری…

اب ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں۔ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور حامیوں کو ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ…

سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری

سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی ہے۔اس حوالے سے جدہ میں سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جہاں اس کی منظوری دی گئی۔سعودی کابینہ کے مطابق پاسپورٹ پر…

کسی سیاسی لیڈر کا ایسے حالات سے گزرنا اچھا نہیں لگتا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کا ایسے حالات سے گزرنا اچھا نہیں لگتا۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کرکے اپنی پارٹی کو ان حالات میں جھونکا ہے۔انہوں…

10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 373 ارب سے زائد اخراجات

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 373 ارب 9 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔جولائی تا اپریل 609 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کی مد میں ترقیاتی…

پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ مردم شماری پر سوال اٹھادیا، یہ بھی کہا کہ پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے۔کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی موجودہ مردم شماری کے مطابق 3…

لنکا پریمیئر لیگ: تین پاکستانی کرکٹرز کا نیلامی سے قبل ہی معاہدہ

سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں تین پاکستانی کرکٹرز کا آکشن سے قبل ہی معاہدہ ہوگیا۔ اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کولمبو اسٹارز کے ساتھ معاہدہ…

ایک اور برطانوی فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اس سال ہونیوالے اہم ایونٹس کےلیے ایک اور برطانوی فٹبالر کی خدمات حاصل کرلیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سے ابھر کر آنے والے گرمسبی ٹاؤن کے اوٹس خان پاکستان کی نمائندگی کےلیے کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں۔…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 95 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 99 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ…

سپریم کورٹ نے آڈٹ نہیں کرانا تو آئین پھاڑ کر پھینک دیں، نور عالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی اجلاس کے دوران نورعالم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آڈٹ نہیں کرانا تو آئین پاکستان کو پھاڑ کر پھینک…

عون چوہدری کی خدیجہ شاہ کیلئے کوششوں کی تردید

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر عون چوہدری نے 9 مئی کے واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے کوشش کرنے کی تردید کردی۔ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ میں نے خدیجہ شاہ کی رہائی کےلیے کسی قسم کی کوشش نہیں کی، مجھ سے متعلق خبریں بے بنیاد…

25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یوم تکریم شہدا سے متعلق عام تعطیل کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن زیر…

فیاض چوہان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ساتھ اپنی طویل رفاقت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے اپنے ساتھ پارٹی قیادت کے رویے کا…

شاہ محمود قریشی کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔شاہ محمود قریشی کو جیل سے رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ بھی رہائی کے بعد دوبارہ…