Browsing Category
Urdunews
جرمن چانسلر غزہ کے اسپتال پر حملے کی تصاویر دیکھ کر دہشت زدہ
جرمن چانسلر اولاف شولز بھی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی تصاویر دیکھ کر دہشت زدہ ہو گئے۔جرمن چانسلر اولف شولز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسپتال پر حملے کی تصاویر دیکھ کر دہشت زدہ ہو گیا ہوں۔اولف شولز کا کہنا ہے…
لبنان: مظاہرین کا امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
لبنان میں ہزاروں لبنانی مظاہرین نے امریکا کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہزاروں لبنانی مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی باڑ پر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا۔غیرملکی میڈیا کے…
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے ملاقات
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم نے اقوامِ…
’یہ نسل کُشی ہے‘ فاطمہ بھٹو کا ملالہ کی مذمت پر ردِ عمل
پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ روز غزہ کے الاہلی اسپتال پر ہونے والی بمباری کی مذمت کی تو معروف پاکستانی مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ اسے ’نسل کُشی‘ کہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز غزہ…
غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر
مالی بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کا نظام تو درہم برہم ہے ہی لیکن غیر ملکی ایئر لائنز کی پاکستان کے مختلف ایئر پورٹ سے آمد اور روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی…
عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس: یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں…
کولمبیا کا اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم
کولمبیا نے اسرائیلی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سفیر نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کے غزہ سے متعلق بیان پر تنقید کی ہے۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں سے متعلق وہی زبان…
خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت، فریقین کو نوٹسز جاری
لاہور ہائی کورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب…
روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کیلئے کام کر رہے ہیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن
روس کےصدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔ چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کے اہم اقدامات کی 10 ویں…
اسپتال اور طبی عملے کو تحفظ حاصل ہے، سیکرٹری جنرل یو این
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بم باری کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسپتال اور طبی عملے کو عالمی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ فرانس کے صدر نے بھی اسپتال پر…
غزہ میں بمباری، امریکی صدر کا اردن کا دورہ منسوخ
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی اردن کا دورہ منسوخ کرنا پڑگیا ہے۔اجلاس میں امریکی صدر کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنی تھی،…
بلاول بھٹو اور مریم نواز کی غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کرکے سفاکیت کی تمام حدوں کو عبور…
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ممکن ہوسکا زخمی بچوں، خواتین اور مردوں کا…
پاکستان ٹیم آج سے بنگلورو میں ٹریننگ کرے گی
بنگلورو میں پاکستان ٹیم آج سے ٹریننگ کرے گی اور جمعے کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے لیے بنگلورو کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔قومی کھلاڑیوں نے باربی کیو اور مقامی کھانے کھائے، جبکہ مسالہ چائے…
روس کی اسرائیل، فلسطین تنازع ختم کرانے کی پیشکش
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع ختم کرانے کی پیشکش کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی…
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ کی فلسطین، اسرائیل میں ہلاکتوں کی مذمت
برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ عمران حسین نے فلسطین اور اسرائیل میں شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ملین شہری غزہ کی کھلی جیل میں طویل عرصے سے شدید انسانی بحران اور سخت مشکلات میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت برطانیہ اسرائیل پر واضح…
پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، عالمی بینک
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد کاشتکار ٹیکس نہیں دیتے، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس وصولی کی بہتری سے ٹیکسوں کا حصہ ایک فیصد بڑھ سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث…
امریکا سعودی اور مصر سے حماس کی مذمت نہ کراسکا
امریکا سعودی عرب اور مصر سے حماس کی مذمت نہ کراسکا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی حملے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مصر نے امریکیوں کیلیے رفاہ بارڈر کھولنے کو غزہ کو غذائی امداد بھجوانے کی اجازت سے مشروط کردیا ہے، اسرائیل نے یہ…
سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ…
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں میں فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ دفاع وطن کے لیے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید…