بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

خاور مانیکا کی درخواستِ ضمانت، فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور ہائی کورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14نومبر تک ملتوی کر دی۔

اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے راہداری ریمانڈ لے لیا۔

خاور مانیکا نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ خاور مانیکا نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ آفس نے ان کی درخواستِ ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.