Browsing Category
Urdunews
محمد عامر کا انگلینڈ میں کرکٹ کلب سے معاہدہ
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا انگلینڈ میں کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا، وہ انگلینڈ میں ہارن چرچ کرکٹ کلب کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق محمد عامر ہفتے کو ہارن چرچ کرکٹ کلب کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔محمد عامر برطانوی کلب…
رہنما PTI کے مقدمے کا فیصلہ 25 سال بعد آگیا
کسٹم عدالت نے 25 برس بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر رہنما پی ٹی آئی اسلم خان کو بری کر دیا۔اسلم خان و دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997 میں درج ہوا تھا۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے 1995 سے 1997 کے دوران الیکٹرونکس سامان…
ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے لگا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھنے لگا، مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار580 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار…
لاء افسران کو ہٹانے کیخلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا مسترد
لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دور میں لگائے گئے لاء افسران کو ہٹانے کے خلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا رد کر دی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر…
سی سی اے انڈر 19 ٹورنامنٹ کیلئے 93 اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈر 19 ٹورنامنٹ کے لیے بلوچستان، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 93 اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ 50 اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 21 مئی سے 4 جون…
وریند سہواگ میرے بارے میں سوچ سجھ کر بولیں، شعیب اختر
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی جانب سے اُن کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کا نیشنل آئیکون ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔شیعب اختر…
انٹر بینک میں ڈالر آج بھی 200 سے اوپر
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے اضافہ ہوا ہے اور وہ 200 روپے 40 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 158 تک…
پشاور و گرد ونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا…
حمزہ شہباز کےحلف کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور نئے الیکشن کرانےکی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کر لیں۔حمزہ شہباز سمیت تمام فریقین کو 25 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیئے کہ سوال یہ…
کراچی، عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا منصوبہ تیار
کراچی میں ٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے…
کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ظہیر اسلم جنجوعہ نے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ظہیر اسلم جنجوعہ نے اس موقع پر پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور…
پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن آج فیصلہ سنائے گا
الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا…
وزیر خارجہ بلاول کا سابق وزیراعظم کے دورۂ روس کا دفاع
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا، عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔بلاول…
پاکستان میں امریکہ کے نامزد سفیر نے عہدے کا حلف لے لیا
پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا، وہ جلد اسلام آباد پہنچیں گے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے پر جوش ہیں۔ بلوم پاکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون کو مضبوط…
ن لیگی کارکن نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ عمران خان حکومت کو قرار دیدیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن نے اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ عمران خان کی حکومت کو قرار دے دیا۔سرگودھا میں جلسے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن ایک پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا، جس کی تصویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔پلے کارڈ پر…
عمران خان کے خط کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خط کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا، عمران خان کہتا ہے کیسٹ ریکارڈ کروائی ہے، آج کل کے دور میں کون کیسٹ ریکارڈ کرواتا ہے؟کراچی میں تقدّس حرم نبویﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے…
نہ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، یہ اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، فرخ حبیب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نہ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، یہ اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سرگودھا نواز شریف سے عشق کرنے والوں کا شہر ہے، کہا جاتا تھا نواز شریف کی…
معیشت کے حالات ہمارے علم سے بہت زیادہ برے ہیں، شاہد خاقان
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معیشت کے حالات ہمارے علم سے بہت زیادہ برے ہیں، اتحادیوں نے کہا ہے کہ مدت پوری کرنی چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے…
باجوڑ: مشتعل ہجوم نے تھانے سے ملزم کو چھڑا کرقتل کردیا، پولیس
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مشتعل ہجوم نے تھانے سے ملزم کو چھڑواکر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے تھانہ ناؤگئی کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر ایک شخص کو مبینہ طور پر لا پتا کرنے کا الزام تھا۔واقعے کے…
خطے کے امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیر خارجہ
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی خطے کے امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔اقوام متحدہ میں امن و سلامتی مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی…