بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں امریکہ کے نامزد سفیر نے عہدے کا حلف لے لیا

پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا، وہ جلد اسلام آباد پہنچیں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے پر جوش ہیں۔ بلوم پاکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون کو مضبوط کریں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں، صحت، تجارت، سرمایہ کاری اور صاف ماحول پر تعاون چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چار سال بعد امریکی سفیر اسلام آباد تعینات ہو رہے ہیں، ستمبر 2018 میں امریکا نے ناظم الامور پال جونز کو تعینات کیا تھا، پال جونزکی مدت مکمل ہونے کے بعد انجیلا ایگلر بطور ناظم الامور تعینات ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.