edelman hookup secure hookup site hookup by tinder funny will send nudes in 20 minutes no hookups whisper hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس، الیکشن کمیشن آج فیصلہ سنائے گا

الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنا سکتا ہے۔ تحریک انصاف نے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد منگل کو محفوظ کیا تھا۔

جن 25 ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز پیش ہوئے ان میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے، کمیشن اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔

ریفرنس میںمحمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات کے نام بھی  شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.