Browsing Category
Urdunews
نواز، رضوان کی پارٹنر شپ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد نواز اور رضوان نے بہترین پارٹنر شپ لگاکر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ نواز اور شاداب نے بولنگ بھی اچھی کی، ابتدا میں بولر کو رنز پڑے…
بھارت کو شکست، وزیراعظم اور مسلح افواج کی گرین شرٹس کو مبارکباد
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر پاکستان کا جھنڈا ٹوئٹ کیا اور مبارک باد دی۔وزیراعظم نے قومی ٹیم کو…
خیرپور میں سیلاب متاثرین نے نفیسہ شاہ کو گھیر لیا
سندھ کے شہر خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنے حلقے کا دورہ کیا، جہاں سیلاب متاثرین نے اُن کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔مظاہرین نے نفسیہ شاہ کو دیکھتے ہی چور، چور کے نعرے لگانا شروع…
عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے، حفیظ اللّٰہ نیازی
معروف کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں 500 کی دوڑ میں حفیظ اللّٰہ نیازی کا ساتھی صحافی ارشاد بھٹی سے مقابلہ ہوا۔ارشاد بھٹی نے 500 کی دوڑ میں 442 اسکور…
شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے دلچسپ گفتگو
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے درمیان ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے درمیان گفتگو کی ویڈیو شیئر کی…
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 100 کے قریب افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ستمبر کے چار روز کے دوران شہر میں 255 افراد ڈینگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 94 افراد میں ڈینگی وائرس…
کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے، انضمام الحق
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سکندر بخت اور انضمام الحق نے ایشیا کپ کے اب تک میچز پر تبصرہ کیا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق…
شمالی وزیر ستان: آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس دوران پاک فوج کے…
مہنگائی 27 فیصد تک رہ سکتی ہے، وزارت خزانہ
وزارت خزانہ کے مطابق اس سال مہنگائی کی شرح 25 سے 27 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، سیلاب سے ملکی معیشت کو 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا دھچکا لگا ہے۔ سیلاب ہی کی وجہ سے معاشی شرح نمو کا 3 اعشاریہ 5 فیصد کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ شرح نمو کا ہدف کم…
شیریں مزاری کی عمران کے متنازع بیان کی وضاحت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان کے فوج سے متعلق بیان کی وضاحت کی ہے۔شیریں مزاری نے عمران خان کے فیصل آباد جلسے کے متنازع بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جان بوجھ کر عمران خان کے بیان کو توڑ…
وزیراعظم بنگلہ دیش کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ پر حاضری
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچ چکی ہیں، انہوں نے اپنے دورے کا آغاز دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاؒ کی درگاہ پر حاضری دی۔وزیراعظم حسینہ واجد نے درگاہ شریف پر فاتحہ اور مناجات پڑھیں، انہوں نے نفل بھی ادا…
سکھر: عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے
سندھ کے شہر سکھر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی استقبالیہ تقریب میں کارکنان لڑ پڑے۔ مبینہ طور پر خواتین ورکرز سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے پر کارکنان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین…
برطانوی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل مستعفی ہوگئیں
برطانیہ کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں، پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے بعد پریتی پٹیل نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر استعفے سے آگاہ کر دیا۔انہوں نے استعفے میں لز ٹروس کو نیا…
کراچی: تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق
کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے…
لندن سے مسروقہ کار پی ٹی آئی کے دور میں آئی
لندن سے چوری ہوکر کراچی سے ملنے والی قیمتی کار پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان لائی گئی، وزارتِ خارجہ نے کار درآمد کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ پر کار منگوانے والے یورپی ملک کے سفیر کو ان کی حکومت نے واپس بلوالیا، جبکہ نئے…
عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔فوج اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان…
نیپالی وزیر کو قطار میں کھڑا رکھنے پر نجی سیکیورٹی اہلکار گرفتار
نیپال کے ویزا سینٹر میں وزیر کو قطار میں باری کا انتظار کرنے کی ہدایت دینے پر نجی سیکیورٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔جمعہ کو نیپال کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور سول ایوی ایشن جیون رام اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کیلئے…
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر کسی کا مذاق اڑانے پر سخت سزا کا اعلان
سعودی عرب میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کا تمسخر اڑانا جرم ہوگا اور اس پر سخت سزا دی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ پبلک پراسیکیوشن نے اس سلسلے میں ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی…
کیا ہوا تیرا وعدہ، سشمیتا سین اور للیت مودی کا بریک اپ؟
ایک مہینے قبل حسن کی دیوی سشمیتا سین اور للیت مودی کے تعلق کی خبروں سے سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا تھا۔اب خبریں ہیں کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے کیونکہ للیت مودی نے انسٹاگرام پر اپنا بائیو اور تصویر تبدیل کرلی ہے۔آئی پی ایل کے بانی اور…
عمران خان نے اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی، قوم سے معافی مانگیں، ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اداروں کو آپس میں لڑوانے، بغاوت…