بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نواز، رضوان کی پارٹنر شپ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد نواز اور رضوان نے بہترین پارٹنر شپ لگاکر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ نواز اور شاداب نے بولنگ بھی اچھی کی، ابتدا میں بولر کو رنز پڑے لیکن اچھا کم بیک کیا۔

میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ناقص فیلڈنگ بھی دیکھنے میں آئی، جس پر سابق کرکٹر نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.