بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین شاہ کی حارث رؤف اور نسیم شاہ سے دلچسپ گفتگو

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے درمیان ویڈیو کال پر دلچسپ گفتگو ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کے درمیان گفتگو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کےلیے ورلڈ ٹی 20 الیون کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے لیے لندن میں موجود ہیں، نے ساتھی فاسٹ بولر کو بتایا کہ تیزی سے انجری سے ریکور ہو رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور ہونے کے باوجود آپ لوگ میرے قریب ہو، ویٹ ٹریننگ شروع کر رہا ہوں، 2 ہفتے کے بعد بولنگ شروع کردوں گا۔

دوران گفتگو شاہین شاہ نے حارث رؤف کو نصحیت کی اور کہا کہ آپ کو بولنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا، آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کیا کرو۔

حارث نے شاہین کو بتایا کہ رضوان بھائی اب کافی بہتر ہیں جبکہ نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین  بھائی ہم آپ کو گراؤنڈ میں مس کر رہے ہیں، دعا ہے کہ آپ جلد فٹ ہو جائیں۔

شاہین نے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے، ہم اور آپ نیوزی لینڈ سیریز میں ضرور ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.