بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور میں سیلاب متاثرین نے نفیسہ شاہ کو گھیر لیا

سندھ کے شہر خیرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنے حلقے  کا دورہ کیا، جہاں سیلاب  متاثرین نے اُن کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔

مظاہرین نے نفسیہ شاہ کو دیکھتے ہی چور، چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اور کہا کہ ہم سڑکوں پر بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے کہا کہ ہمیں نہ ٹینٹ ملے ہیں اور نہ ہی کھانے پینے کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

 پی پی رہنما نفیسہ شاہ گاڑی میں چپ چاپ بیٹھی رہیں اور موقع ملتے ہی  ہجوم سے نکل کر روانہ ہوگئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.