بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپالی وزیر کو قطار میں کھڑا رکھنے پر نجی سیکیورٹی اہلکار گرفتار

نیپال کے ویزا سینٹر میں وزیر کو قطار میں باری کا انتظار کرنے کی ہدایت دینے پر نجی سیکیورٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

جمعہ کو نیپال کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت اور سول ایوی ایشن جیون رام اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کیلئے بائیومیٹرک کروانے ویزا سینٹر پہنچے تھے۔

رش کی وجہ سے انہوں نے قطار توڑنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی اہلکار نے انہیں قطار میں رہنے کا کہا۔

وزیر کے سرکاری محافظوں نے گارڈ کو بتایا کہ جیون رام وزیر ہیں اس کے باوجود گارڈ نے اصرار کیا کہ ان سے پہلے بھی کئی لوگ آئے ہوئے تھے، وزیر اپنی باری کا انتظار کریں۔

اس موقع پر نیپالی وزیر اور نجی گارڈ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، وزیر نے وزارت داخلہ سے شکایت کی کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزارت سیاحت کی طرف سے باقاعدہ درخواست موصول ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے پولیس کو گارڈ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.