Browsing Category
Urdunews
پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ بند
پنجاب میں آٹے اور چینی کے بعد پیٹرول کا بحران پیدا ہوگیا، کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ گئے ہیں۔گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی…
بیلہ، مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق
بلوچستان کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری، حادثے کا شکار گاڑی میں سے 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی، حادثے کے بعد مسافر کوچ کو آگ لگ گئی، کوچ میں 40 سے زائد…
ایران میں فوجی تنصیب پر حملے کی کوشش ناکام
ایران کے مرکزی شہر اصفحان میں فوجی تنصیب میں 2 دھماکے ہوئے ہیں، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ ایرانی…
میلبرن، خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج ہوگا، ریفرنڈم کا اہتمام سکھ فار جسٹس نامی تنظیم نے کیا ہے۔ریفرنڈم میں سکھ کمیونٹی اپنی رائے کا اظہار کرے گی، خالصتان ریفرنڈم کا مقصد اقوام متحدہ سے آزاد خالصتان کے مطالبے کو…
پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ کا پروفیسر پر حملہ
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایک طلبہ گروپ کے کارکنوں نے پروفیسر پر حملہ کردیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالب علم کیمپس میں تیز رفتاری سے ہیوی بائیک چلا رہا تھا، پروفیسر کے روکنے پر طالب علم نے ہاتھا پائی کی۔کارروائی سے بچنے کے لیے طالب علم…
لیڈر شپ مخلص ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا، غلام احمد بلور
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ لیڈر شپ مخلص ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔اسلام آباد میں باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج، سیاست دان اور بیوروکریٹ مل کر ملک کو بچانے کا سوچیں۔دوسری جانب…
فواد چوہدری ناسور ہے، پی ٹی آئی کارکنان
جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے گرفتار رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کردیے۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کے لیے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ فواد چودھری کا…
ڈی جی خان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے…
انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ ملک احمد خان
وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا، آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمر سرفراز چیمہ پر لگنا چاہیے تھا۔پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا…
الزام لگانا عمران نے اپنا وتیرہ بنالیا ہے، کائرہ
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران نے…
کوئٹہ، ٹرانسمیشن لائن کا مرمتی کام طویل، شہر تاریکی میں ڈوبا رہا
سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن کا کام طویل ہوجانے سے کوئٹہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہر کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا، بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کیسکو حکام…
خاران، خضدار میں دن میں دوسری بار زلزلہ
بلوچستان کے علاقوں خاران اور خضدار میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خاران میں جمعہ کی شب 9 بجکر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی…
گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے ڈرائیور سے شراب برآمد
اسلام آباد سیکریٹریٹ پولیس نے گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے ڈرائیور سے شراب برآمد کرلی۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 2 افراد سے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کیں، گرفتار کیے گئے دونوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم…
بلوچستان میں میچز ہونا قومی مفاد کےلیے اہم ہے، نجم سیٹھی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں میچز ہونا قومی مفاد کےلیے اہم ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی سے میرا پرانا عشق ہے، ملک میں کرکٹ کی واپسی کے بعد…
سوریا کمار یادیو نے ایک ہی اننگز میں دھونی، رائینا کو پیچھے چھوڑ دیا
بھارتی جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے اپنی ایک ہی باری میں دو نامور ہم وطن بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی رانچی میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے باآسانی بھارتی سورماؤں کو 21 رنز سے…
کراچی: فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے برآمد
کراچی کے علاقے منگھوپیر ناردن بائی پاس کے قریب چھینی گئی گاڑی پولیس نے شیرشاہ سے برآمد کرلی۔گاڑی چھیننے کے دوران ملزمان نے نوجوان وقاص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان سے چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے مل گئی ہے، پولیس…
بیٹی مریم نواز قوم کی دعا سے صحت مند ہوکر وطن واپس آئی ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی دعا سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہو کر وطن واپس آئی ہیں۔وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بہادری سے قائد ن لیگ کے نظریات اور حق گوئی کا پرچم بلند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اسی جذبے…
کامران ٹیسوری کی آصف زرداری سے ملاقات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات میں تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی…
میں عمران خان کی نااہلی نہیں چاہتا، یہ ان کے کرتوت ہیں، طلال چوہدری
رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا آرٹیکل 62، 63 صرف نواز شریف کیلئے بنا تھا؟ میں عمران خان کی نااہلی نہیں چاہتا، یہ ان کے کرتوت ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 10…
الزائمر کے مرض کی ساڑھے تین سال پہلے ہی تشخیص ممکن ہوگئی، تحقیق
نئی تحقیق کے مطابق ایک ٹیسٹ کے ذریعے ساڑھے تین سال پہلے ہی الزائمر (یادداشت میں کمی) کے مرض کی تشخیص ہوسکتی ہے۔یہ ریسرچ کنگز کالج آف لندن کے سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ نے کی ہے، جس کے مطابق خون کے نمونے لے کر ایسا ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جو…