ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

الزائمر کے مرض کی ساڑھے تین سال پہلے ہی تشخیص ممکن ہوگئی، تحقیق

نئی تحقیق کے مطابق ایک ٹیسٹ کے ذریعے ساڑھے تین سال پہلے ہی الزائمر (یادداشت میں کمی) کے مرض کی تشخیص ہوسکتی ہے۔

یہ ریسرچ کنگز کالج آف لندن کے سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ نے کی ہے، جس کے مطابق خون کے نمونے لے کر ایسا ٹیسٹ تیار کیا گیا ہے جو الزائمر کا خطرے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون کے ذرات دماغی خلیوں کی بناوٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

الزائمر نئے دماغی خلیوں کے بننے کے عمل کو متاثر کرتا ہے، تحقیق میں 56 افراد کے خون کے نمونے لیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.