ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

مریم نواز کیا نواز شریف بھی لوگوں میں قابل نفرت ہوچکے، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ شریف خاندان لوگوں میں قابل نفرت ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے ن لیگی سینئر نائب صدر کی لندن سے لاہور واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیا نواز شریف بھی آجائیں یہ لوگ تو قابلِ نفرت ہو چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پہنچتے ساتھ ہی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کردیا۔

انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ الیکشن کمشنر کو صرف منشی کہنے پر اتنا ظلم کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر آپ نے عزت کروانی ہے تو اپنے عمل سے کروائیں نہ کہ ڈنڈے کے زور سے۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ حکومت شہریوں کے خلاف طاقت استعمال کر رہی ہے، فواد چوہدری کہہ چکے ہیں وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو نگراں سیٹ اپ میں لگایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.