ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

عمر اکمل نے نجم سیٹھی کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے مطابق وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ 

یہی نہیں بلکہ عمر اکمل نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور ممبر گورننگ بورڈ نعمان بٹ اور ممبر مینجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ کو ٹیگ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سہولیات استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.