ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

بیٹی مریم نواز قوم کی دعا سے صحت مند ہوکر وطن واپس آئی ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی دعا سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہو کر وطن واپس آئی ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بہادری سے قائد ن لیگ کے نظریات اور حق گوئی کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اسی جذبے اور تندہی سے مریم نواز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.