Browsing Category
Urdunews
امریکا، تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت منفی 78 ریکارڈ
امریکا میں تاریخ کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، ریاست نیو ہیمپشائر میں پارہ منفی 78 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ کینیڈا اور امریکا کو شدید ترین برفانی طوفان کا سامنا ہے، ہڈیاں جماتی سرد اور تیز ہواؤں نے موسم سرد ترین کر رکھا…
آزاد کشمیر، ضلع ہٹیاں بالا محلہ موہری میں آتشزدگی، 9 مکانات جل گئے
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کی یو سی سینا دامن کے محلہ موہری میں آگ لگنے سے 9 مکانات جل گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ علاقہ دشوار گزار اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا۔ مقامی آبادی…
9 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار
گجرات کے گاؤں دھاروال میں 9 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والے باپ اور دادا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو بچی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ماں کو میکے بھیجنے کے بعد اس کی بیٹی کو…
پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا، ترک سفیر
ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پاکستان اور ترکیہ کو ہر شعبے میں تعاون بڑھانا ہوگا۔ لاہور چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی حجم باہمی تعلقات کا عکاس نہیں۔انہوں…
پی ایس ایل 8، کمنٹری پینل کے ممکنہ نام سامنے آگئے
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے کمنٹری پینل کے ممکنہ نام سامنے آگئے، ابتدائی طور پر گیارہ کمنٹیٹرز اور پرزینٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بڑے کمنٹری پینل کا فیصلہ بیک وقت دو وینیوز پر میچز ہونے کی وجہ سےکیا گیا ہے۔کمنٹری…
عمران کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا، کائرہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم…
اے پی سی میں شرکت سے انکار، پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی
تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت ٹھکرا دی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس میں آنے سے بھی صاف انکار کردیا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیغام آیا کہ تحریک انصاف آل پارٹیز…
بچہ کونسی سواری میں سفر کر رہا ہے؟ بھارتی وزیر کا دلچسپ سوال
بھارتی وزیر نے بچے کی کسی سواری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ سوال پوچھ لیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی وزیر ریلوے نے ایک بچے کی تصویر شیئر کی جو آرام دہ طریقے سے لیٹا ہوا ہے جبکہ وہ کھڑکی سے باہر کا نظارہ…
پشاور پولیس لائن حملہ آور کی سہولت کار کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی
پشاور کی پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس ٹیم کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پشاور خودکش حملے میں ایک سہولت کار کا کردار سامنے آگیا، خودکش حملہ آور کو کوئی اور موٹر سائیکل پر بٹھا…
چیئرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی نے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا
چیئرپرسن قومی اسمبلی انسانی حقوق کمیٹی نے ایف نائن پارک میں مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ واقعے کی رپورٹ قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کو جمع کرائی جائے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پارک میں دو…
ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہوسکا
اس سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ ایشیا کپ کے وینیو پر حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں شرکا نے معاملے پر حتمی فیصلہ اگلے ماہ تک مؤخر کردیا۔کرکٹ ایشیا کپ اس سال ستمبر میں پاکستان کی میزبانی…
اے سی سی اجلاس میں نجم سیٹھی کا سخت مؤقف
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔ بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس میں شرکا نے معاملے پر حتمی فیصلہ اگلے ماہ تک مؤخر کردیا۔ذرائع کا کہنا…
جوتوں کے گودام میں لگی آگ بے قابو ہوکر فائر فائٹرز کا امتحان بن گئی
کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پرانے جوتوں کے گودام میں لگی آگ بے قابو ہوکر فائر فائٹرز کا امتحان بن گئی، آگ کی شدت کے باعث کمپاؤنڈ کی دیواریں گر گئیں جبکہ بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، دشوار گزار راستوں سے ہوکر متاثرہ…
کراچی میں زندہ جلائے گئے ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
کراچی کے علاقے فور کے چورنگی کے قریب جلائے گئے مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کی شناخت محمد عمران اور نادر حسین کے نام سے ہوئی، ملزمان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، نادر حسین کےخلاف کورنگی، ملیر اور…
پی ٹی آئی کے مستعفی81 اراکین بدستور پارلیمنٹ لاجز پر قابض
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی81 اراکین قومی اسمبلی بدستور پارلیمنٹ لاجز پر قابض ہیں۔پارلیمنٹ لاجز انتظامیہ نے فرخ حبیب کے کمرے کا سامان باہر نکال دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 جنوری کو 100 سے زائد اراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز…
ابوظبی میں گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟
ابوظبی پولیس نے گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے والوں کو خبردار کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ابوظبی پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے…
چائلڈ میرج قانون کی خلاف ورزی، والدین کو بچانے کیلئے بھارتی خاتون کی خودکشی
اپنے والدین کو گرفتاری سے بچانے کی خاطر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست آسام میں پولیس نے چائلڈ میرج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ سلمارا منکاچر نامی ضلع میں…
ڈی ایس پی بننے پر نسیم شاہ نے کن خیالات کا اظہار کیا؟
قومی کرکٹر نسیم شاہ کا بلوچستان پولیس کا اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) بننے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان آگیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ ’بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونا…
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ عالمی میلے میں شریک پاکستان سمیت تمام 10 ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی تقریب میں شرکت کی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کپتان بسمہ معروف نے کی۔ تقریب کیپ ٹاؤن کے مقام…
عمران خان کی خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسد عمر، سابق وزیراعلیٰ…