ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

اسلام آباد: پارک میں مسلح ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پارک میں دو مسلح ملزمان نے خاتون کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا پمز اسپتال میں میڈیکل کروایا گیا ہے، سیمپل فارنزک لیبارٹری ارسال کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.